نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

تصویر
اس سوال کا صحیح جواب ہے : D. قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". ( بخاری حدیث نمبر : 4981 ) ترجمہ :  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔ تفصیل کے لیے "مناھل العرفان" کی 17/ ویں فصل اور "الاتقان فی عل...

آسمانی کتابوں میں سب سے پہلے کون سی کتاب نازل ہوئی

  سوال.4 : چار مشہور آسمانی کتابوں میں سب سے پہلے کون سی کتاب نازل ہوئی؟


اس سوال کا صحیح جواب ہے : 

A. تورات


چاروں آسمانی کتابوں کے نزول کی ترتیب یہ ہے : 

1. تورات

2.زبور

3.انجیل

4. قرآن

 

  یہی ترتیب حافظ ابن کثیر علیہ الرحمہ نے  اپنی مایہ ناز کتاب "البدایہ و النھایہ" جلد 2/ ص 78/ پر بھی درج کی ہے، چناں چہ لکھتے ہیں : 

    " أنزلت التوراة على موسى في ٦/ ليال خلون من شهر رمضان، ونزل الزبور على داؤد في ١٢/ ليلة خلت من شهر رمضان، وذلك بعد التوراة ب ٤٨٢/سنة، و أنزل الإنجيل على عيسى ابن مريم في ١٨/ليلة خلت من شهر رمضان، بعد الزبور ب ١٠٥٠/ عاماً،  وأنزل الفرقان على محمد صلى الله عليه وسلم في 24 / من شهر رمضان"

(البداية والنهاية لأبي الفداء الحافظ ابن كثير الدمشقي ، ط : بيروت : مكتبة المعارف، السنة : ١٤١٠ھ = ١٩٩٠ ء)

    یعنی سب سے پہلے حضرت موسی علیہ السلام پر تورات نازل ہوئی ، پھر اس کے 482/ سال بعد حضرت داؤد علیہ السلام پر 12/رمضان کو زبور نازل ہوئی اور زبور نازل ہونے کے 1050/ سال  بعد حضرت عیسی علیہ السلام پر 18/ رمضان کو انجیل نازل ہوئی، اور سب سے آخر میں حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر رمضان کی 25/ ویں شب کو قرآن کریم نازل ہوا۔ 

   قرآن کریم کے علاوہ بقیہ آسمانی کتابوں کے نزول کی ترتیب کو ایک عربی شاعر نے ایک شعر میں بھی جمع کیا ہے، وہ شعر یہ ہے :


قل صحْفُ ابراهيم توراةٌ لموسى ********* زبورُ داوودَ و انجيلٌ لعيسى

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

وہ کون سی سورت ہے جس میں سب سے زیادہ انبیاء کے نام آئے ہیں