نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

تصویر
اس سوال کا صحیح جواب ہے : D. قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". ( بخاری حدیث نمبر : 4981 ) ترجمہ :  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔ تفصیل کے لیے "مناھل العرفان" کی 17/ ویں فصل اور "الاتقان فی عل...

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے 


ان شاءاللہ اس بلاگ پر روزانہ اسلامی معلومات پر مشتمل مختلف نوعیت کے سوالات  اور ان کے  مدلل جوابات ڈالے جائیں گے۔ 


سوال . 1 : کوئی بھی بامقصد کام شروع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟


اس سوال کا صحیح جواب ہے : 

D. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حدیث پاک میں ہے كلُّ أمرٍ ذي بالٍ لا يُبدأُ فيه ببسمِ اللهِ الرحمنِ الرحيمِ، أقطعُ  ( ہر اہم کام جو اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع نہ کیا جائے وہ ادھورا اور ناقص رہتا ہے)
  یہ روایت مختلف الفاظ کے ساتھ حدیث کی مختلف کتابوں میں ملتی ہے جیسے کنز العمال حدیث نمبر 24191، اور مسند احمد حدیث نمبر 8712 وغیرہ
    روایت بعض طرق سے اگرچہ ضعیف ہے لیکن اس مفہوم کی دیگر روایتوں کی وجہ سے بعض علماء نے اسے حسن لغیرہ بھی کہا ہے اور فضائل کے باب میں اس درجے کی روایتیں قابلِ قبول ہوتی ہیں،
   نیز ہر اہم کام کو خدا کے نام سے شروع کرنے کی تائید دیگر انبیاء ورسل کےعمل سے بھی ہوتی ہے
چناں جب حضرت نوح علیہ السلام نے طوفان سے بچاوٴ کے لیے، بحکم ِ الٰہی کشتی تیار کرلی اور مسلمانوں کو اس میں سوار کرلیا تو کشتی چلانے سے پہلے بحکمِ الٰہی فرمایا تھا :﴿ ارْکَبُواْ فِیْہَا بِسْمِ اللّہِ مَجْرَاہَا وَمُرْسَاہَا إِنَّ رَبِّیْ لَغَفُورٌ رَّحِیْم﴾․(سورہ ھود: 41)
    ترجمہ : اور نوح علیہ السلام نے فرمایا کہ (آوٴ) اِس کشتی میں سوار ہوجاوٴ، اندیشہ مت کرو(کیوں کہ) اِس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا (سب) اللہ ہی کے نام سے ہے، بالیقین میرا رب غفور رحیم ہے۔

اِسی طرح حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکہ سبا کو جو تبلیغی خط لکھا تو اس کا آغاز اِسی کلمہ سے کیا گیا ہے ،قرآن نے اُسے یوں بیان کیا ہے: ﴿إنہ من سلیمان وإنہ بسم اللہ الرحمان الرحیم﴾ (النمل : 30)
   ترجمہ : " یہ (خط) ہے سلیمان کی طرف سے اور وہ یہ ہے شروع اللہ کے نام سے جو بےحد مہربان نہایت رحم والا ہے"
    نیز خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مختلف کاموں جیسے کھانا کھانے، جانور کو ذبح کرنے  وغیرہ سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنے کی تاکید کی ہے
    پس ثابت ہوا  کہ ہر اہم کام خدا کے مبارک نام سے کرنا چاہیے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آسمانی کتابوں میں سب سے پہلے کون سی کتاب نازل ہوئی

وہ کون سی سورت ہے جس میں سب سے زیادہ انبیاء کے نام آئے ہیں