نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

تصویر
اس سوال کا صحیح جواب ہے : D. قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". ( بخاری حدیث نمبر : 4981 ) ترجمہ :  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔ تفصیل کے لیے "مناھل العرفان" کی 17/ ویں فصل اور "الاتقان فی عل...

چار رکعت والی فرض نماز میں"اللہ اکبر" کتنی مرتبہ کہا جاتا ہے؟

 سوال.5 : تکبیرات کہتے وقت چار رکعت والی فرض نماز میں "اللہ اکبر" کتنی مرتبہ کہا جاتا ہے؟

اس سوال کا صحیح جواب ہے :


 B. ٢٢/ مرتبہ 


جواب کی تفصیل درج ذیل ہے : 


1. تکبیر تحریمہ

2. رکوع 

3. سجدہ

4. سجدے سے اٹھنا

5. دوسرا سجدہ


6. دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہونا 

7. رکوع 

 8. سجدہ

9. سجدے سے اٹھنا

10 . دوسرا سجدہ

11. قعدہ


12. تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونا

13 . رکوع 

 14 . سجدہ

15 . سجدے سے اٹھنا

16 . دوسرا سجدہ


17. چوتھی رکعت کے لیے کھڑے ہونا

18 . رکوع 

 19 . سجدہ

20 . سجدے سے اٹھنا

21 . دوسرا سجدہ

22 . قعدہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

آسمانی کتابوں میں سب سے پہلے کون سی کتاب نازل ہوئی

وہ کون سی سورت ہے جس میں سب سے زیادہ انبیاء کے نام آئے ہیں