نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

تصویر
اس سوال کا صحیح جواب ہے : D. قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". ( بخاری حدیث نمبر : 4981 ) ترجمہ :  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔ تفصیل کے لیے "مناھل العرفان" کی 17/ ویں فصل اور "الاتقان فی علوم القرآن" کی 64/ ویں نوع دیکھی جاسکتی ہے

اسلامی تاریخ کا سب سے پہلا جمعہ

سوال. 10 : اسلامی تاریخ کا سب سے پہلا جمعہ کب قائم کیا گیا؟

اس سوال کا صحیح جواب ہے : 

B. نبوت کے بارہویں سال

  اسلامی تاریخ کا سب سے پہلا جمعہ ہجرت سے ایک سال پہلے یعنی سن 12/ نبوی کو مدینہ منورہ میں حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ تعالی عنہ نے 40/ لوگوں کی معیت میں قائم کیا تھا ۔
  اس واقعے کو تقریبا تمام سیرت نگاروں نے ذکر کیا ہے، نیزآثار صحابہ میں بھی اس کا تذکرہ ملتا ہے، چناں چہ مولانا ادریس کاندھلوی علیہ الرحمہ نے  " الاصابہ" جلد 1/ ص 34 کے حوالے سے لکھا ہے کہ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ جب جمعے کی اذان سنتے تو حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے مغفرت کی دعا فرماتے
  وجہ پوچھنے پر آپ نے فرمایا کہ مدینہ میں سب سے پہلے انھوں نے ہی جمعہ قائم کیا تھا ( سیرۃ المصطفی جلد 1/ ص : 337 )
  یہاں یہ بات بھی قابل وضاحت ہے کہ اس سے پہلے مکہ میں بھی جمعہ کی نماز قائم نہیں کی گئی تھی ، بل کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی پہلی جمعے کی نماز ہجرت کے سال مدینہ منورہ میں "مسجد جمعہ" کی جگہ ادا کی تھی، چوں کہ اس جمعہ سے پہلے حضرت اسعد بن زرارہ اور اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنھما کی امامت میں کئی جمعے قائم ہوچکے تھے اس لیے نبی کریم صلی اللہ کے جمعے کو پہلا جمعہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔

  مختلف سیرت نگار، مورخین، محدثین اور مفسرین کی بھی یہی رائے ہے کہ حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے ذریعے قائم کیا جانے والا جمعہ اسلامی تاریخ کا سب سے پہلا جمعہ تھا
  چناں چہ علامہ قرطبی علیہ الرحمہ اپنی تفسیر " الجامع لأحکام القرآن" میں سورہ جمعہ آیت نمبر : 9/ کی تفسیر لکھتے ہوئے اس واقعے کا ذکر کرتے ہیں اور واقعہ لکھنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں :

   "فَهَذِهِ أَوَّلُ جُمُعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ."

کہ یہ اسلامی تاریخ کا سب سے پہلا جمعہ تھا۔
 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آسمانی کتابوں میں سب سے پہلے کون سی کتاب نازل ہوئی

سب سے پہلے رسول کون ہیں؟

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟