نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

تصویر
اس سوال کا صحیح جواب ہے : D. قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". ( بخاری حدیث نمبر : 4981 ) ترجمہ :  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔ تفصیل کے لیے "مناھل العرفان" کی 17/ ویں فصل اور "الاتقان فی علوم القرآن" کی 64/ ویں نوع دیکھی جاسکتی ہے

نماز جنازہ کے فرائض

 سوال.11 : احناف کے نزدیک جنازے کی نماز میں کتنے فرض ہیں؟

اس سوال کا صحیح جواب ہے :


A. دو فرض ہیں


احناف کے نزدیک نماز جنازہ میں دو فرض ہیں : 

1. چار تکبیریں

2. قیام


فتاوی شامی میں ہے : 

  "(ﻭﺭﻛﻨﻬﺎ) ﺷﻴﺌﺎﻥ (اﻟﺘﻜﺒﻴﺮاﺕ) اﻷﺭﺑﻊ، ﻓﺎﻷﻭﻟﻰ ﺭﻛﻦ ﺃﻳﻀﺎ ﻻ ﺷﺮﻁ، ﻓﻠﺬا ﻟﻢ ﻳﺠﺰ ﺑﻨﺎء ﺃﺧﺮﻯ ﻋﻠﻴﻬﺎ (ﻭاﻟﻘﻴﺎﻡ) ﻓﻠﻢ ﺗﺠﺰ ﻗﺎﻋﺪا ﺑﻼ ﻋﺬﺭ."

 ( فتاوی شامی جلد 3 ص : 105/ 106)


  دارالعلوم دیوبند و دیگر اداروں کا  بھی یہی فتویٰ ہے


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آسمانی کتابوں میں سب سے پہلے کون سی کتاب نازل ہوئی

سب سے پہلے رسول کون ہیں؟

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟