نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

سوال. 6 : یہود کس شخصیت کو خدا تعالیٰ کا بیٹا سمجھتے تھے؟
اس سوال کا صحیح جواب ہے :
D. حضرت عزیر علیہ السلام
اس کے بارے میں قرآن کریم کی صریح آیت موجود ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ عُزَیۡرُۨ ابۡنُ اللّٰہِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَی الۡمَسِیۡحُ ابۡنُ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ قَوۡلُہُمۡ بِاَفۡوَاہِہِمۡ ۚ یُضَاہِـُٔوۡنَ قَوۡلَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ ؕ قٰتَلَہُمُ اللّٰہُ ۚ۫ اَنّٰی یُؤۡفَکُوۡنَ {التوبة : ٣٠ }
ترجمہ : یہودی تو یہ کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں، اور نصرانی یہ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں، یہ سب ان کی منہ کی بنائی ہوئی باتیں ہیں۔ یہ ان لوگوں کی سی باتیں کر رہے ہیں جو ان سے پہلے کافر ہوچکے ہیں۔ اللہ کی مار ہو ان پر ! یہ کہاں اوندھے بہکے جارہے ہیں ؟
وضاحت : یہ سب یہودیوں کا عقیدہ نہیں تھا بل کہ بعض یہودیوں کا تھا ، یہی وجہ ہے کہ حضرت تھانوی علیہ الرحمۃ نے آیت مذکورہ کے ترجمہ میں یہود کے ساتھ " بعض" کا لفظ بڑھایا ہے۔
اسی طرح اب یہود میں یہ عقیدہ نہیں پایا جاتا ہے، چناں علامہ شبیر احمد عثمانی علیہ الرحمہ نے مذکورہ آیت کی تفسیر میں لکھا ہے :
" روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت بعض یہود کا یہ عقیدہ تھا کہ حضرت عزیر خدا کے بیٹے ہیں۔ لیکن یہ عقیدہ عام یہود کا نہ تھا اور نہ زمانہ مابعد میں، تو بعض علماء نے لکھا ہے کہ اب کوئی یہودی اس عقیدے کا باقی نہیں رہا"
نوٹ : سوال میں مطلق"یہود" قرآن کے اسلوب کی موافقت میں لکھا گیا تھا۔ تاکہ زائد قیود کی وجہ سے مساہمین کو سوال سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہو۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں