نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

تصویر
اس سوال کا صحیح جواب ہے : D. قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيٌّ إِلَّا أُعْطِيَ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللَّهُ إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". ( بخاری حدیث نمبر : 4981 ) ترجمہ :  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ (انہیں دیکھ کر لوگ) ان پر ایمان لائے (بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی (قرآن) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ (اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔ تفصیل کے لیے "مناھل العرفان" کی 17/ ویں فصل اور "الاتقان فی علوم القرآن" کی 64/ ویں نوع دیکھی جاسکتی ہے

مواخات کتنی مرتبہ ہوئی اور مدنی مواخات میں حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بھائی کون سے صحابی بنائے گئے تھے؟

سوال. 12 : مدنی مواخات میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بھائی کون سے صحابی بنائے  گئے تھے؟

اس سوال کا صحیح جواب ہے : 


C. حضرت منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ


     مواخات دو مرتبہ ہوئی تھی، ایک بار مکہ میں اور دوسری مرتبہ مدینہ میں

  مدینے کی مواخات میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بھائی، حضرت منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ قرار پائے تھے۔ فتح الباری میں ہے :


"وأبو ذر والمنذر بن عمرو أخوين"


(فتح الباری شرح صحیح البخاری 317/7)

 

   تفصیل کے لیے دیکھیے 


سیرۃ المصطفی جلد 1/ ص 334/ تا 341

سیرت النبی جلد 1/ ص  188/ تا 193

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آسمانی کتابوں میں سب سے پہلے کون سی کتاب نازل ہوئی

سب سے پہلے رسول کون ہیں؟

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟