نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟

سوال.2 : سب سے پہلے رسول کون ہیں؟
اس سوال کا صحیح جواب ہے:
B. حضرت نوح علیہ السلام
حضرت آدم علیہ السلام سب سے پہلے نبی ہیں سب سے پہلے رسول نہیں ہیں، نبی اور رسول میں فرق یہ ہے کہ رسول اس پیغمبر کو کہتے ہیں جس کو نئی شریعت اور کتاب دی گئی ہو جب کہ نبی عام ہے خواہ اسے نئی شریعت اور کتاب دی گئی ہو یا نہ دی گئی ہو
اس اعتبار سے حضرت آدم علیہ السلام رسول نہیں ہیں ، بل کہ سب سے پہلے رسول حضرت نوح علیہ السلام ہیں کیوں کہ انھیں ہی سب پہلے شریعت دی گئی تھی، چناں چہ علامہ بغوی سورہ نساء آیت نمبر 163 {إِنَّاۤ أَوۡحَیۡنَاۤ إِلَیۡكَ كَمَاۤ أَوۡحَیۡنَاۤ إِلَىٰ نُوحࣲ وَٱلنَّبِیِّـۧنَ مِنۢ بَعۡدِهِۦۚ) کی تفسیر میں حضرت نوح کے بارے میں لکھتے ہے : " وَبَدَأَ بِذِكْرِ نُوحٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ لِأَنَّهُ كَانَ أَبَا الْبَشَرِ مِثْلَ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: ﴿وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ﴾ [الصافات: ٧٧] وَلِأَنَّهُ أَوَّلُ نَبِيٍّ مِنْ أَنْبِيَاءِ الشَّرِيعَةِ، "
کہ سب سے پہلے شریعت حضرت نوح علیہ السلام کو دی گئی تھی،
یہی بات قاضی ثناء اللہ پانی پتی علیہ الرحمہ نے بھی اپنی تفسیر" تفسیر مظہری" میں ذکر کی ہے
اس کے علاوہ ایک حدیث ہے جو "حدیث شفاعت" کے نام سے مشہور ہے اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن شفاعت کا حال بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : جب لوگ سفارش کرانے کے لیے حضرت آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے تو حضرت آدم علیہ السلام ان سے فرمائیں گے کہ آپ لوگ حضرت نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ کیوں کہ دنیا میں وہی سب سے پہلے رسول بناکر بھیجے گئے ہیں، حدیث کے الفاظ یہ ہیں : " ائْتُوا نُوحًا ؛ فَإِنَّهُ أَوَّلُ رَسُولٍ بَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ." یہ حدیث صحیح ہے اور بخاری، مسلم، ابن ماجہ اور مسند احمد وغیرہ میں موجود ہے
یہ حدیث اس بات کی صریح دلیل ہے کہ سب سے پہلے رسول حضرت نوح علیہ السلام ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں